توہین عدالت کیس،عمران خان کا جواب پھر جمع نہ ہو سکا ،الیکشن کمیشن سے مہلت مل گئی

توہین عدالت کیس،عمران خان کا جواب پھر جمع نہ ہو سکا ،الیکشن کمیشن سے مہلت مل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی)توہین عدالت کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا جواب پیر کو بھی الیکشن کمیشن میں جمع نہ ہوسکا ۔پیر کو چیف الیکشن کمشنرسرداررضا کی سربراہی میں بینچ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی ، عمران خان کی جانب سے فیصل چوہدری کی جگہ شاہد گوندل پیش ہوئے ۔عمران خان کے وکیل نے جواب جمع نہیں کرایا اور عدالت نے ایک بار پھر مزید مہلت دینے کی استدعا کی۔وکیل نے کہا کہ عمران خان کراچی میں ہیں واپسی پر مشاورت کے بعد جواب جمع کرا دیا جائے گا، جس پر الیکشن کمیشن نے 4 جولائی تک کا وقت دے دیا۔دوسری جانب اسی بینچ نے دانیال عزیزکے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت بھی کی،جس میں دانیال عزیز نے اپنا جواب جمع کرایا ۔چیف الیکشن کمشنرنے حلف نامے کی تصدیق نہ ہونے پر دانیال عزیز کو دوبارہ جواب جمع کرانے کی ہدایت کی سماعت 17جولائی تک ملتوی کردی۔

مزید :

صفحہ اول -