نواز شریف اور زرداری کیساتھ فرشتے بھی لگا دیئے جائیں تو کرپشن نہیں رکے گی :عمران خان

نواز شریف اور زرداری کیساتھ فرشتے بھی لگا دیئے جائیں تو کرپشن نہیں رکے گی ...

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ نواز شریف اورآصف علی زرداری کے ساتھ فرشتے بھی لگا دیئے جائیں تو کرپشن نہیں رکے گی ۔ ایک طرف سارے چور کرپٹ ہیں، اور دوسری طرف پاکستانی عوام ہے۔نوازشریف نے سارے ادارے تباہ کردیئے ہیں ۔چوروں کو تحفظ دینے کے لیے میڈیا کا ایک گروپ گاڈ فادر بنا ہواہے۔جیسا ٹیلنٹ پاکستان میں ہے شاید ہی کہیں ایسا ہو، سرفراز اور اس کی ٹیم کو چیمپئینر ٹرافی میں کامیابی پر ایک مرتبہ پھر مبارکباد دیتا ہوں، ملک میں کرپشن سسٹم کو ڈی ریل کررہی ہے، پاناما کیس فیصلہ کرے گا، ملک کس طرف جائے گا۔ان خیالات کار اظہار انہوں نے پیر کو ڈاکٹرعارف علوی کی رہائش گا ہ پر زمان شاہ جیلانی اور پر جان شیر جیلانی کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔عمرا ن خان نے کہا کہ میں سرفراز اور اس کی ٹیم کو پھر سے مبارکباد دیتا ہوں، فخرزمان کی بیٹنگ سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ جیسا ٹیلنٹ پاکستان میں ہے شاید ہی کہیں ہو، ہمارے زمانے میں پاکستان کرکٹ کی سپر پاور تھی، قومی کرکٹ ٹیم دوبارہ کرکٹ کی سپرپاوربن سکتی ہے۔ جس طرح پاکستان فائنل جیتا اس سے بہت خوشی ہوئی ہے ۔صرف کرکٹ کا سٹرکچر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔نجم سیٹھی جیسے لوگ کرکٹ کا سٹرکچر تبدیل نہیں کرسکتے۔20کروڑ لوگوں کے ملک سے ایک پاکستانی بھی اولمپک میں نہیں گیا یہ افسوسناک صورتحال ہے ۔سارے اداروں کی طرح سپورٹس کا سسٹم خراب ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ویوین رچرڈزاوراین چیپل کا بھی یہی خیال ہے کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے، ٹیلنٹ کو پالش کرنے والے نظام تک ٹیلنٹ سامنے نہیں آسکے گا، ہمارے جیتنے کی وجہ یہ تھی ہم نے خود کو انگلش کاؤنٹی میں پالش کیا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہاکہ وزیراعظم بورڈ کا چیئرمین تعینات کرے گا تو اس میں سیاست آجاتی ہے، کرپشن کا ٹیلنٹ ملک کو مقروض کرتا جارہا ہے، ملک میں کرپشن سسٹم کو ڈی ریل کررہی ہے، 800سے900ارب روپے کی ملک سے باہر جائیداد خریدی گئی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں پاناماکیس فیصلہ کن ہے، پاناما کیس ثابت کرے گا کرپشن کرنے والا کہاں رہے گا، ملک میں کرپشن سسٹم کو ڈی ریل کررہی ہے، پاناما کیس فیصلہ کرے گا، ملک کس طرف جائے گا۔تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ فیصلہ نوازشریف کے خلاف ہوا تو سب کی باری آجائے گی، آصف زرداری،نوازشریف کے ماتحت فرشتے ہوں تو بھی کرپشن نہیں رکے گی۔عمران خان نے کہا کہ سندھ میں بیڈ گورننس کی مثال قائم کی گئی ہے ۔صوبائی حکومت لاڑکانہ میں 90ارب روپے لگانے کا دعویٰ کرتی ہے لیکن لاڑکانہ اور موئن جو دڑو میں کوئی فرق نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن سسٹم کو ری ڈیل کررہی ہے ۔

مزید : صفحہ اول


loading...