مریم اورنگزیب کا صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

مریم اورنگزیب کا صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے پیر کو صحافیوں کے اعزاز میں اسلام آباد گالف کلب میں افطار ڈنر دیا اس موقع پر وزیر مملکت نے ملکی صورتحال پر غیر رسمی گفتگو بھی کی اور بعض اہم سوالات کے جوابات بھی دیے افطار ڈنر میں وزارت اطلاعات و نشریات کے بیٹ رپورٹرز نے شرکت کی پرنسپل انفارمیشن آفیسر محمد سلیم سابق پی آئی او راؤ تحسین علی خان ، سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد سکھیرا نے شرکت کی اسلام آباد گالف کلب کے خوشگوار ماحول میں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے صحافیوں سے ملک کی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا بیشتر سوالات ملک میں جمہوریت کے استحکام سے متعلق تھے اور اس حوالے سے حکومتی عزم انتہائی پختہ نظر آیا۔

مزید : صفحہ اول


loading...