جے آئی ٹی کا عید کی چھٹیاں نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (آن لائن) پانامہ کیس کی تحقیقات‘ سپریم کورٹ سے مزید وقت نہ ملنے پر جے آئی ٹی نے عید کی چھٹیاں نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 7 جولائی تک یہ صرف تحقیقات مکمل کی جائیں گی۔ باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے حکم پر بننے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے عید پر بھی چھٹیاں نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اب تحقیقات ٹیم سپریم کورٹ کے حکم کیمطابق سات جولائی سے قبل اپنا کام مکمل کرلے گی۔