جے آئی ٹی حکومت کے ما تحت ہے ،مودی سے دوستی کے باعث حکمران مسئلہ کشمیر پر سنجیدہ نہیں:خورشید شاہ

جے آئی ٹی حکومت کے ما تحت ہے ،مودی سے دوستی کے باعث حکمران مسئلہ کشمیر پر ...

سکھر (آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم بڑھتے جا رہے ہیں، مودی سے دوستی کے باعث حکومت مسئلہ کشمیر پر سنجیدہ نہیں ہے ۔گزشتہ روز سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا قومی کر کٹ ٹیم نے عوام کے دل جیت لئے ۔ 20 ارب خرچ کر کے بھی اتنی عزت نہیں مل سکتی تھی ۔ 12 کھلاڑیوں نے پاکستان کی شان کو بلند کر د یا، جے آئی ٹی حکومت کے ماتحت ہے، ملک میں لوڈشیڈنگ بڑھتی جا رہی ہے اور سندھ کو بجلی چور کہا جا رہا ہے جبکہ پنجاب میں بجلی چوری تینو ں صوبوں سے زیادہ ہے ، سندھ کے عوام اٹھ کھڑے ہو ئے تو وفاق کیلئے مشکل ہو گی ۔ نواز شریف کی نریندر مودی کیساتھ دوستی ہے جس کے باعث حکومت مسئلہ کشمیر پر سنجیدہ نہیں ہے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم بڑھتے جا رہے ہیں ۔ نواز شریف مودی کیساتھ دوستی نبھا رہے ہیں ۔

مزید : صفحہ اول


loading...