عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے اقتصادی جائزہ کو موزوں قراردیدیا

عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے اقتصادی جائزہ کو موزوں قراردیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد/نیویارک(صباح نیوز)عالمی مالیاتی ادارے نے توانائی کی صورتحال میں بہتری اورڈھانچہ جاتی اصلاحات پر مبنی ترقی کے ساتھ پاکستان کے اقتصادی جائزے کو موزوں قراردیا ہے۔آئی ایم ایف کی طرف سے جاری کی گئی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان پر سرمایہ کاروں کااعتماد بڑھ رہا ہے کیونکہ امدادی پروگرام کی تکمیل کے بعد ملک کی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں چین کی سرمایہ کاری اقتصادی ترقی کے اسباب میں سے ایک ہے۔رپورٹ میں کہاگیا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے بھی امیدیں وابستہ ہیں جو چین کے علاقے سنکیانگ کو پاکستان کے ذریعے بحیرہ عرب سے منسلک کرے گا۔آئی ایم ایف کی رپورٹ میں پاکستان میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کی سرمایہ کاری بڑھنے سے مختصر مدت میں چھ فیصد مجموعی ملکی پیداوار کی پیش گوئی کی گئی ہے۔رپورٹ میں پاکستان پرزور دیا گیا کہ وہ شرح تبادلہ میں وسیع تر لچک کامظاہرہ کریں کیونکہ روپے و ڈالر کی شرح تبادلہ میں استحکام کے باعث ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -