عرفان منگی کو آخری نوٹس جاری

عرفان منگی کو آخری نوٹس جاری

اسلام آباد(آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب) نے پانامہ کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم(جے آئی ٹی) کے رکن عرفان منگی کو نوٹس جاری کرکے 15روز میں جواب دینے کا آخری موقع دے دیا۔یہ نوٹس ڈپٹی چےئرمین نیب امتیاز تاجور کی جانب سے جاری کیا گیا ہے اور نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے اور ان پر واضح کردیا گیا ہے کہ یہ ان کے پاس اپنا دفاع کرنے کا آخری موقع ہے۔خیال رہے کہ عرفان منگی کو رواں سال اپریل کے مہینے میں کم تعلیم اور تجربے کے باعث نوکری سے ہٹانے کا نوٹس دیا گیا تھا لیکن کئی روز بعد پانامہ کی تحقیقات کرنے کیلئے تشکیل کردہ جے آئی ٹی میں ان کو بھی شامل کیا گیا:نیب نے دفاع کرنے کا مطالبہ کیا تو عرفان منگی نے نیب کے ایک درخواست کے ذریعے استدعا کی کہ وہ قومی اہمیت کے کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں اسلئے یا تو ان کے خلاف جاری نوٹس واپس لیا جائے یا پھر فی الحال معاملے کو اس طرح چھوڑا جائے ۔عرفان منگی کی اس درخواست پر نیب کے ڈپٹی چےئرمین نے ان کو نوٹس بھجوا کر15 روز میں اپنا دفاع کرنے کا آخری موقع دے دیا ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...