تصویر لیک ہونے سے متعلق حسین نواز کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائیگا

تصویر لیک ہونے سے متعلق حسین نواز کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائیگا

اسلام آباد(آن لائن )جے آئی ٹی میں پیشی کے دوران حسین نواز کی تصویر لیک ہونے سے متعلق ان کی درخواست پر سپریم کورٹ کی جانب سے محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنایا جائے گا، یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے حسین نواز کی درخواست پر ان کے وکیل خواجہ حارث کے 14جون کو دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، حسین نواز نے جے آئی ٹی کو تصویر لیک ہونے کا ذمہ قرار دیتے ہوئے اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...