ناقص پالیسیوں سے زراعت اور صنعتوں سمیت ہر شعبہ تنزلی کا شکار ہے ، جمشید چیمہ

ناقص پالیسیوں سے زراعت اور صنعتوں سمیت ہر شعبہ تنزلی کا شکار ہے ، جمشید چیمہ

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ سوشل ڈویلپمنٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال پاکستان کے 10فیصد امراء نے صرف دس فیصد جبکہ اتنے ہی غریب عوام سے 16فیصد ٹیکسز کی وصولی کی گئی ،حکومت کی ناقص پالیسیوں سے زراعت اور صنعتوں سمیت ہر شعبہ تنزلی کا شکار ہے ، تجارتی خسارہ 32ارب ڈالر کی سطح پر پہنچنا خطرے کی گھنٹی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 124کے دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پسے ہوئے طبقات کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے منصوبے شروع کرنے کی بجائے اپنی اناء کی تسکین کے منصوبوں کو ترجیح دے رہی ہے۔ بالواسطہ اور بلاواسطہ ٹیکسز کی مد میں عوام کا خون چوسا جارہا ہے لیکن اس کے بدلے میں عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی پر کچھ خرچ نہیں کیا جارہا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...