شریف خاندان نے پانامہ کیس میں ابتک جو اداکاری کی وہ قابل تعریف ہے، ولید اقبال

شریف خاندان نے پانامہ کیس میں ابتک جو اداکاری کی وہ قابل تعریف ہے، ولید اقبال

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ولید اقبال کا کہنا ہے کہ شریف برادران کوبہترین اداکاری پر فلم فیر ایوارڈ ملنا چاہئے۔ شریف خاندان نے پانامہ کیس سے ابتک اداکاری کی وہ قابل تعریف ہے۔ میاں شہبازشریف کی جے آئی ٹی میں پیشی پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق صدر لاہور ولید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف، شہبازشریف اورحسین نواز نے سب کچھ تو بتادیا لیکن یہ نہیں بتایا کہ ان کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا؟ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے حکمران خاندان کا یہ تاثر غلط ثابت کیا ہے کہ وہ کسی کو جوابدہ نہیں اور وہ صرف حکمرانی کیلئے پیدا ہوئے ہیں۔ ولید اقبال نے کہا کہ شریف خاندان اپنی لوٹ مارکی وجہ سے ملک کی بدنامی کا سبب بنا ہوا ہے ، ادارے بلاخوف احتساب کریں اگر کسی نے گلوبٹ بن کر اداروں کومیلی آنکھ سے دیکھا تواس کو اُس جگہ پہنچادیں گے جس کا وہ مستحق ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...