انعام الرحمن کے انکشافات بروقت اور غورطلب ہیں، اشرف بھٹی

انعام الرحمن کے انکشافات بروقت اور غورطلب ہیں، اشرف بھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ انعام الرحمن کے انکشافات بروقت اور غورطلب ہیں۔نوازشریف نے سیف الرحمن کوسیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا لیکن انعام الرحمن نے رازوں پرسے پردہ اٹھایا توانہیں ڈرانادھمکاناشروع کردیاگیا۔حکمرانوں کی آغوش میں ابھی کئی سلطانی گواہ بیٹھے ہیں ،سچائی ضرورمنظرعام پرآتی ہے۔عیش پرست حکمرانوں نے عوام کو بنیادی ضروریات اور حقوق سے محروم کردیا۔شریف خاندان کی بدترین کرپشن کے نتیجہ میں قومی ادارے برباد ہورہے ہیں۔مسلسل ناکامیوں کے باوجودحکومت کی سمت درست نہیں ہوئی ۔وہ جاویدکالونی میں ایک افطارپارٹی سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ ریاست کے وسائل پرعوام کازیادہ حق ہے ،یہ ملک مٹھی بھراشرافیہ کی عیش وعشرت کیلئے نہیں بنایاگیا۔آج پاکستان میں کرپشن کاسورج سوانیزے پرآگیا ہے مگراس کے باوجود حکمران شرمندہ اوراپنے اپنے منصب سے مستعفی ہونے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

ہمارے مزدوراورکسان بھائی پاکستان کے حقیقی معمارمگر وہ سب سے زیادہ جمہوریت کے ثمرات سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتھک مزدوروں اورکسانوں کی خوشحالی کے بغیر معیشت کی بحالی کادعویٰ درست تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔حکمران عام پاکستانیوں کیلئے آسانیاں پیداکرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وفاقی اورپنجاب حکومت کی بدانتظامی اورمجرمانہ غفلت کے نتیجہ میں اس سال بھی صیام روزہ داروں کیلئے رحمت کی بجائے زحمت بنارہااورروزہ دار مہنگائی کاروناروتے رہے۔حکمرانوں کی سرپرستی میں مٹھی بھرگرانفروش عناصر روزہ داروں کااستحصال کرتے رہے۔رمضان بازار میاں شہبازشریف کی تصاویرآویزاں کرنے کابہانہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پرائس کنٹرول اتھارٹی کاوجود اوراس کی کارکردگی ایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔ماہ مقدس میں عوام کوخاطرخواہ ریلیف دیاگیا اورنہ روزہ داروں کی آسودگی کیلئے لوڈشیڈنگ ختم یااس میں کمی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عہدشکنی اورقانون شکنی حکمرانوں کاٹریڈ مارک ہے ،پیپلزپارٹی کے جیالے ہرمحاذ پر ان کابھرپورمحاسبہ کر یں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...