چیمپئن ٹرافی کو پاکستان کو سپورٹ کرنیوالے کشمیریوں کے نام کرتے ہیں ، عارف کشمیری

چیمپئن ٹرافی کو پاکستان کو سپورٹ کرنیوالے کشمیریوں کے نام کرتے ہیں ، عارف ...

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگی رہنماو چئیرمین یونین کونسل 34عارف کشمیری نے چیمپئن ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستانی ٹیم کی بھارت کیخلاف فتح پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کامیابی کو ان کشمیریوں کے نام کرتے ہیں کہ جنہوں نے پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے جرم میں بھارتی فوج کے بدترین ظلم و جبر کا سامنا کیا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخی جیت نے قوم کے سر فخر سے بلند کردئیے ہیں۔ اور بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا ہے قومی کرکٹ ٹیم نے ثابت کردیا ہے کہ حکومت نے ان کے اوپر جو سربراہ لگائے ہیں وہ بھی میرٹ کی ایک اعلی مثال ہیں ۔

جن کی وجہ ہی آج پاکسان کا نام پوری دنیا میں روشن ہوا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...