بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی عمدہ کارکردگی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، منور انجم

بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی عمدہ کارکردگی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، منور انجم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چودھری منور انجم نے روائتی حریف بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں شاندار کامیابی پرپوری قوم بالخصوص قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو زبردست کھیل کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی عمدہ کارکردگی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ہمارے نوجوان قومی ہیروز نے روایتی حریف کو ہر شعبے میں شکست سے دوچار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کی فتح رمضان المبارک کی برکات اور عوام کی دعاؤں کا نتیجہ ہے جس کی بدولت آج ہمارے پیارے وطن کا نام فخر سے بلند ہوا ہے۔