سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انسدادِ گدا گری کی مہم جاری

سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انسدادِ گدا گری کی مہم جاری

لاہور(پ ر) سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انسدادِ گدا گری کی مہم جاری ہے۔حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر انسدادِگدا گری کی مہم میں سر گر مِ عمل ہے جس کے تحت مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ اور یہ ٹیمیں شہر کی مشہور جگہوں پرتعینات کر دی گئی ہیں۔ جن کے ذریعے روز مرہ کی بنیاد پر ان جگہوں سے پیشہ ور بھکاریوں کو زیر حراست لے کر ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جاتی ہے۔

۔اس حوالے سے سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے معاشرے کے تمام افراد کو یہ درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس پیشہ ورانہ گداگری کی لعنت کو ختم کرنے میں حکومتی اداروں کا بھر پور ساتھ دیں تا کہ اس سے پیدا ہونے والے مزید مسائل پر قابو پایا جا سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...