الحسین ڈویلپرز گرین لینڈ ہاؤسنگ سکیم کاکسٹمرز کے اعزاز میں گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام

الحسین ڈویلپرز گرین لینڈ ہاؤسنگ سکیم کاکسٹمرز کے اعزاز میں گرینڈ افطار ڈنر ...

لاہور(پ ر)الحسین ڈویلپرز گرین لینڈ ہاؤسنگ سکیم ، مین جی ٹی روڈ مناواں کے مالک چوہدری منظور حسین گجر امیدوارجماعت اسلامی این اے 130، سابقہ ناظم لکھوڈیر، سابقہ ممبر ضلع کونسل نے اپنی ہاؤسنگ سوسائٹی میں اپنے حلقہ احباب ، معزز کسٹمرز کے اعزاز میں گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ جس میں مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد، امیر جماعت اسلامی ضلع لاہور ذکر اللہ مجاہد اور چوہدری منظور حسین گجر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو افطار کروانا ثواب کا کام ہے ۔ الحسین ڈویلپرزگیرین لینڈ ہاؤسنگ سکیم کے مالک چوہدری منظور حسین گجر نے سکیم میں ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کر کے جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم اور پاکستانی عوام کو چمپےئنز ٹرافی کا فائنل جیتنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکبادبھی پیش کی۔افطار ڈنر میں چوہدری معظم طفیل گجرایڈووکیٹ، چوہدری اعظم طفیل گجر، چوہدری اصغر طفیل گجر، چوہدری قاسم منظور گجر ، میاں رشید، عرفان حیات باجوہ، محمد سیلم سجاد، سیاسی، سماجی و علاقائی اور معزز کسٹمرزکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...