الخدمت فاؤنڈیشن وویمن ونگ کی دکھی انسانیت کیلئے خدمات قابلِ قدر ہیں، احسان اللہ

الخدمت فاؤنڈیشن وویمن ونگ کی دکھی انسانیت کیلئے خدمات قابلِ قدر ہیں، احسان ...

لاہور(پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ کی سیکرٹری جنرل کلثوم رانجھا اور اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کلثوم عبداللہ نے الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر میں الخدمت فاؤنڈیشن کے سینئر نائب صدرسید احسان اللہ وقاص سے ملاقات کی اور انہیں الخدمت کفالتِ یتامیٰ پروگرام اور شام میں جاری امدادی سرگرمیوں کے لئے21لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش کیا۔اِس موقع پرالخدمت فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہداقبال بھی موجود تھے۔کلثوم رانجھا نے یتیم بچوں کی کفالت کے حوالے سے ملک گیر کامیاب رمضان مہم کے انعقاد پر سید احسان اللہ وقاص کو مبارکباد پیش کی۔انھوں نے بتایا کہ الخدمت وومن ونگ کے تحت بھی ملک بھر میں ڈونر کانفرنسز کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعدمزید یتیم بچوں کی کفالت ممکن ہوسکے گی۔الخدمت فاؤنڈیشن کے سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص نے الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ کا شکریہ ادا کیا ۔

اورانسانیت کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔انھوں نے کہا کہ ہمیں ہرموقع پر الخدمت وومن ونگ کا بھرپور تعاون حاصل رہا ہے، وومن ونگ کی دکھی اور مجبور انسانیت کے لئے کی جانے والی خدمات قابلِ قدر ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...