پختونخوا حکومت نے احتجاجی ڈاکٹرز کومذاکرات کی دعوت دیدی

پختونخوا حکومت نے احتجاجی ڈاکٹرز کومذاکرات کی دعوت دیدی

اسلام آباد(آئی این پی )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر محکمہ صحت پختونخوا حکومت نے احتجاجی ڈاکٹرز کومذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے باضابطہ مراسلہ ارسال کردیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت خیبر پختونخواہ کی جانب ینگ ڈاکٹر ز ایسو سی ایشن کو لکھے گئے خط میں اس بات کی یقین دہانی کر ائی گئی ہے کہ حکومت ان کے مطالبات پر غور کر رہی 10روزمیں ینگ ڈاکٹرز کے معاملات حل ہو جائیں گے ۔ خط میں ان کے مسائل اور ان کے مجوزہ حل بھی مانگ لیئے گئے ہیں۔ مطالبا ت کی فہر ست ملنے کے بعد کمیٹی بنائی جائے گی جو کہ ینگ ڈاکٹرز سے ان کے جائز مطالبات کے حوالے سے مذاکرات کر ے گی تاہم ینگ ڈاکٹرز کو بھی اس بات کی یقین دہانی کرانی ہو گی کہ کمیٹی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے دوران کسی قسم کی ہڑتال نہیں کر یں گے۔

پختونخوا حکومت

مزید : علاقائی


loading...