مقبوضہ کشمیر میں حالات کو معمول پر لانے کیلئے ریاست کی ہر ممکن مدد کرینگے :بھارتی وزیر مملکت

مقبوضہ کشمیر میں حالات کو معمول پر لانے کیلئے ریاست کی ہر ممکن مدد کرینگے ...

جموں (صباح نیوز)بھارت کے مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ کرن رجیجو نے کہا ہے کہ کشمیر کے حالات کو معمول پرلانے کی کوششں جاری ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر مملکت امورداخلہ کرن رجیجو کا کہنا تھا کہ کشمیر میں امن برقرار رکھنے اور معمول کے حالات بحال کرنے کیلئے مرکزی سرکار ہر ممکن مدد فراہم کرے گی اورملک کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی حکمت عملی ریاست کی عوامی منتخب حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد ہی وضع کی جائے گی جبکہ ریاستی حکومت صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اسے مرکز کی طرف سے ہر قسم کی ضروری مدد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل میں 6 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہر سمجھدار انسان اس طرح کے وحشیانہ فعل کی مذمت کرے گا۔

مزید : علاقائی


loading...