کراچی ،5مفروردہشت گردوں کے وارنٹ گرفتاری جاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ صفورا میں سزائے موت پانے والے مجرموں کے دیگر مقدمات کی سماعت کی ۔عدالت نے 5مقدمات میں مفرور 5دہشت گردوں کے وارنٹ جاری کردئیے۔پیر کو نسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ صفورا میں سزائے موت پانے والے مجرمان کے دیگر مقدمات کی سماعت ہوئی ۔مجرم سعد عزیز اور طاہر منہاس عدالت میں پیش ہوئے ۔سانحہ صفورا میں سزائے موت پانے والے سعد عزیز اور طاہر منہاس سمیت 5 مجرموں کے مقدمات فروری 2016میں فوجی عدالت منتقل کیا گیا تھا۔مجرمان کی فوجی عدالت منتقلی کے باعث مقدمات کی سماعت روک دی گئی تھی۔ڈیڑھ برس بعد مجرموں کے خلاف مقدمات دوبارہ بحال کردئیے گئے ہیں ۔مقدمات میں تھانہ شارع فیصل میں نیوی کے کیپٹن ندیم احمد قتل کیس،نیو کراچی میں پولیس محافظ وقار ہاشمی کیس شامل ہے۔حیدری مارکیٹ میں بم دھماکہ کیس اور نارتھ ناظم آباد،سمن آباد میں پولیس مقابلہ دھماکہ خیزمواد کے مقدمات بھی شامل ہیںْمفرور ملزمان میں حافظ عمر عرف جواد،علی الرحمن عرف ٹونا،سرفراز عرف حمزہ،کامران عرف عمران بھٹی،عامرعرف عباسی،طیب داد شامل ہیں۔عدالت نے 5مقدمات میں مفرور 5دہشت گردوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی ۔