سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن نے قوائد و ضوابط کے مسودے ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پرجاری کر دیئے

سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن نے قوائد و ضوابط کے مسودے ایس ای سی پی کی ویب ...

اسلام آباد ( آ ئی این پی ) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے سرمایہ کاری کی تعلیم اینڈ آ گاہی رولز 2017 اوربنا دعوی ٰحصص، مضاربہ سرٹیفکیٹ اور دیگر انسٹرمنٹس کیریگولیشنز 2017 کے مسودے عوامی رائے عامہ کے حصول کے لئے جاری کر دئے ہیں۔ پیر کوسکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے قوائد و ضوابط کے مسودے ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر فراہم کر دئے گئے ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے افراد و ادارے جون کی انتیس تاریخ تک اپنی تجاویز و آرا ئکمیشن کو بھجوا سکتے ہیں۔ان مجوزہ رولز میں انویسٹر ایجوکیشن فنڈ کے انتظام و انصرام کے لئے لیگل فریم ورک تجویز کیا گیا ہے۔ ان قوائد کے مطابق ایس ای سی پی انویسٹر ایجوکیشن فنڈ کو ایک علیحدہ بینک اکاؤنٹ میں رکھے گا اور اس اکاؤنٹ کے انتظام اور اس کے حسابات باضابطہ طور پر ترتیب دئے جائیں گے۔ ان قوائد کے مطابق اس فنڈ سے سرمایہ کاروں میں آگہی پیدا کرنے کے لئے سرگرمیوں منعقد کرنے کے لئے ایس ای سی پی سالانہ منصوبہ بندی کرے گا۔ اس کے علاوہ اس فنڈ کی نگرانی کے لئے ایک ایڈوائزی کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی جس میں سٹاک ایکس چینج ، سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی ، کارپوریٹ سیکٹر ، مارکیٹ کے دیگر شراکت داروں اور تعلمی ماہرین شامل ہوں گے۔ ان رولز میں ایسے حصص ، مضاربہ سرٹیفیکیٹ اور ڈیوڈنڈ جن کے کوئی دعوی دار موجود نہ ہوں کی فروخت اور ان کو کلیم کرنے کے طریق کار کی وضاحت بھی کی گئی ہے۔ انویسٹر ایجوکیشن فنڈ کا قیام ایس ای سی پی کی انویسٹر ایجوکیشن کی سرگرمیوں کو پھیلانے اور ان کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ مجوزہ رولز کے مسودے پر تجاویز و آرء ا س ای میل ایڈیسcommission.secretariat@secp.gov.pk پر بھجوائی جا سکتی ہیں۔( و

مزید : علاقائی


loading...