شاہ محمود قریشی کی 61ویں سالگرہ بائیس جون کو ہوگی

شاہ محمود قریشی کی 61ویں سالگرہ بائیس جون کو ہوگی

ملتان (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی 22جون کو اکسٹھ برس کے ہو جائیں گے ان کی 61ویں سالگرہ بائیس جون کو ہوگی اس سلسلے میں منعقدہ تقریبات میں مخدوم شاہ محمود قریشی کی درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی ٹھٹھہ ،صادق آباد،جہانیاں سمیت جنوبی پنجاب میں بھی ان کے مریدین سالگرہ تقریب منعقد کریں گے۔جنوبی پنجاب کے شہر ملتان کے اہم سیاسی و مذہبی گھرانے سے تعلق رکھنے والے مخدوم شاہ محمود قریشی22جون 1956ء کو پیدا ہوئے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی ملتان میں درگاہ عالیہ بہاؤالدین زکریا اور حضرت شاہ رکن عالم ؒ کے سجادہ نشین اور روحانی پیشوا بھی ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...