تنظیم الفجر کے زیراہتمام منشیات کیخلاف عالمی دن کے حوالے سے آگاہی مہم

تنظیم الفجر کے زیراہتمام منشیات کیخلاف عالمی دن کے حوالے سے آگاہی مہم

لاہور (پ ر) تنظیم الفجر پاکستان کا اجلاس اکمل اویسی پیر زادہ صدر تنظیم الفجر پاکستان کی صدارت میں مرکزی دفتر میں ہوا جس کی مہمان خصوصی راحیلہ بشیر تھیں۔ اجلاس میں دیبا افضل ٗ بابر حبیب ٗ محمد علی، طارق مقصود، نبیلہ نعیم، مجاہد علی، مظفر حسین مرتضیٰ نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اکمل اویسی پیرزادہ نے کہا تنظیم الفجر نوجوان نسل کو خصوصاً طالب علموں کو منشیات سے بچانے کیلئے 17 جون سے 26 جون تک لاہور کے 9 ٹاؤنوں سمیت ملک بھر کے بڑے شہروں میں منشیات کے خلاف آگاہی مہم کے لیے کیمپ لگائے گی جہاں نوجوانوں کو منشیات کے نقصانات سے متعلق بروشر ٗ پمفلٹ تقسیم کیے جائیں گے او رخصوصی لیکچر بھی دیئے جائیں گے۔ لاہور سمیت بڑے شہروں میں منشیات کیخلاف آگاہی کیلئے واک کی جائیں گی جن میں بڑی تعداد میں تنظیم الفجر کے رہنما اور سماجی سیکٹر کے رہنما بھی شریک ہوں گے۔ منشیات کیخلاف آگاہی مہم کے سلسلے میں تقریری مقابلے، سیمینارز، ورکشاپس بھی کی جائیں گی۔ ان پروگرامز میں طلباء و طالبات کے علاوہ معززین شہر شرکت کریں گے۔ منشیات کو معاشرہ سے ختم کر کے خوشگوار معاشرہ کے قیام کیلئے تنظیم الفجر گزشتہ 30 سال سے کام کر رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...