اکیڈمیوں کی بھاری فیسوں کیخلاف سعدیہ سہیل کی جانب سے تحریک التواء جمع
لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق پنجاب بھر کے 35 سے زائد میڈیکل اینڈ دینٹل کالجز میں داخلوں کی غرض سے آج کل نجی اکیڈمیوں نے انٹری ٹیسٹ کی تیاری کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کے تناظر میں صرف صوبائی دارالحکومت کی سطح پر 200 سے زائد نجی اکیڈمیاں اس کاروبار میں متحرک ہیں اس ضمن میں امیدواروں سے فی کس فیس کا شیڈول من مانی پالیسی کے تحت ترتیب دیا گیا ہے۔ جس میں انٹری ٹیسٹ کی تیاری کی فیس گھنٹوں کے حساب سے لی جا رہی ہے اور فی الوقت ایگزیکٹو گروپ تیاری کی فیس فی طالبعلم پچاس ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
جس میں انٹری ٹیسٹ کی مقررہ تاریخ قریب آنے تک مزید اضافہ ہو جائے گا۔ اور آخری فیس شیڈول انٹری ٹیسٹ سے قبل راب بارہ بجے سے صبح چھ بجے تک کا بنایا گیا ہے جس کی فیس منہ مانگی ہو گی جس کو سپر ایگزیکٹو گروپ تیاری کا نام دیا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب میڈیکل سائنسز کے اہم ادارے، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، محکمہ صحت پنجاب اور محکمہ تعلیم پنجاب تاحال اکیڈمی مافیا کو اپنے دائرہ کار میں لانے سے قاصر ہے