نہال ہاشمی لاوارث تھے اس لئے ان کے خلاف کارروائی ہوئی ، چانڈیو

نہال ہاشمی لاوارث تھے اس لئے ان کے خلاف کارروائی ہوئی ، چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نہال ہاشمی لاوارث تھے ان کے خلاف کارروائی ہوئی رانا ثناء اللہ خطرناک باتیں کرتے ہیں مگر کوئی نہیں پوچھتا عوام کی چیخیں نکالنے والی حکومت کی اپنی چیخیں نکل گئیں ‘ نواز شریف کو کٹھ پتلی کھیل سے کیوں شکائت ہوگئی نجی ٹی وی اور میڈیا سے گفتگو مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ میاں صاہب نے کہا کہ مخصوص ایجنڈے پر کام ہورہا ہے وہ قوم کو بتائیں کون سے مخصوص ایجنڈے پر کام ہورہا ہے ویراعظم طاقتور ہیں وہ ایسے عناصر کے نام سامنے لائیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو کٹھ پتلی کھیل سے کیوں شکائت ہو گئی وہ تو ایسے کھیل کھیلتے ہیں کہا جاتا ہے کہ تاریخ رقم کردی ہے۔ بتائیں کونسا کمال کیا ہے انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ نہال ہاشمی سے زیادہ خطرناک اور سخت بات کرتے ہیں نہال ہاشمی لاوارث تھے ان کے خلاف کارروائی ہوئی رانا ثناء اللہ کو کوئی نہیں پوچھتا انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی خود احتسابی کی باتیں جھوٹی ہیں عوام کی چیخیں نکلنے کی بجائے حکمرانوں کی چیخیں نکل گئی ہیں دبنگ وزیراعلیٰ کی بھی چیخ نکل گئی ہے انہون نے کہا کہ ہر جانب پانامہ کی گونج ہے لوگ ذہنی طو رپر پریشان ہیں ۔ کرکٹ ٹیم نے بے سکونی میں سکون کے لمحات دیے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران ان ایسا راستہ اختیار نہ کریں جس سے افراتفری کا ماحول پیدا ہو۔

مزید :

علاقائی -