ایوان کارکنان میں منفرد نظریاتی پروگرام ،حسیب پاشا نے بچوں کو محظوظ کیا

ایوان کارکنان میں منفرد نظریاتی پروگرام ،حسیب پاشا نے بچوں کو محظوظ کیا

لاہور (پ ر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام موسمِ گرما کی تعطیلات میں طلبا کی نظریاتی ، تعلیمی و اخلاقی استعدادِکار میں اضافہ کی غرض سے ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘شاہراہ قائداعظمؒ لاہورمیں جاری منفرد پروگرام نظریاتی سمر سکول کے 17ویں سالانہ تعلیمی سیشن کے تیرہویں روز معروف ٹی وی ڈرامہ’’ عینک والا جن‘‘ کے کردار حسیب پاشا(ہامون جادوگر) نے اپنی ٹیم کے ہمراہ طلبا و طالبات کو اپنے فن سے محظو ظ کیا ۔اس موقع پر بچوں نے شاندارپرفارمنس پرانہیں دل کھول کر دادبھی دی۔ نظریاتی سمر سکول کا ماٹو ’’پاکستان سے پیار کرو‘‘ہے ۔ سکول کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...