الیکشن کمیشن ، خورشید شاہ کے خلاف زمین پر قبضے سے متعلق درخواست مسترد

الیکشن کمیشن ، خورشید شاہ کے خلاف زمین پر قبضے سے متعلق درخواست مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی )الیکشن کمیشن نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے خلاف زمین پر قبضے سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملہ سول عدالت کا ہے ، قبضے کی درخواست الیکشن کمیشن نہیں متعلقہ فورم پر دائر کی جائے ۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے بینچ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے خلاف شہری کی درخواست پر سماعت کی جس میں سکھر کے رہائشی عبدالغفار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اپوزیشن لیڈر ہماری زمین پر قبضہ کروانے میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کر رہے ہیں ۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ااور کہا کہ یہ معاملہ سول عدالت کا ہے ، زمین پر قبضہ سے متعلق درخواست الیکشن کمیشن نہیں متعلقہ فورم پر دائر کی جائے ۔

مزید :

علاقائی -