اسلام آباد، ایئر کموڈور ریٹائر شاہد اسلم لاپتہ ہوگئے

اسلام آباد، ایئر کموڈور ریٹائر شاہد اسلم لاپتہ ہوگئے

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی دارالحکومت سے ایئر کموڈور ریٹائر شاہد اسلم لاپتہ ہوگئے ہیں ، تھانہ مارگلہ پولیس نے شاہد اسلم کے برادر نسبتی غضنفر علی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ، تھانہ مارگلہ میں درج کی گئی۔ ایف بی آر کے مطابق ایئر کموڈور ریٹائر شاہد اسلام خان 15جون کی رات سیکٹر ایف ایٹ ون میں واقع اپنی رہائش گاہ سے افطار کے بعد اپنی گاڑی میں ایک میٹنگ کی غرض سے گھر سے نکلے جس کے بعد اہلخانہ نے رات گئے ان کے موبائل فون پر رابطہ کیا تاہم رابطہ نہ ہوسکا ۔ شاہد خان کے برادر نستبی کے مطابق انہیں شک ہے کہ کسی نے ان کے بہنوں کو اغواء کرلیا ہے ۔ پولیسن نے غضنفر علی کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ مارگلہ میں زیردفع 365ت ب مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس کی تفتیش سی آئی اے پولیس کے سپرد کر دی گئی ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...