اے آئی جی فنانس اور لاجسٹک ضمانت مسترد ہونے پر عدالت سے فرار

اے آئی جی فنانس اور لاجسٹک ضمانت مسترد ہونے پر عدالت سے فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کوٹ نے سندھ پولیس کے پٹرول کے بلوں کی مد میں 5کروڑ روپے کے کرپشن ریفرنس میں اے آئی جی فنانس فدا حسین اور اے آئی جی لاجسٹک تنویر احمد طاہر کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے ۔عدالت عالیہ کی جانب سے درخواست مسترد کیے جانے کے بعد دونوں ملزمان عدالت سے فار ہوگئے ۔نیب ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی ۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں سندھ پولیس کے پیٹرول کے بلوں کی مد میں 5 کروڑ روپے کی کرپشن ریفرنس میں ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت ہو ئی ۔عدالت میں سندھ پولیس کے افسران اے آئی جی فنانس فدا حسین اور اے آئی جی لاجسٹک تنویر احمد طاہر پیش ہوئے ۔ملزمان پر 50 ملین کرپشن،خوردد برد اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔نیب حکام کے مطابق مذکورہ رقم سی این جی اسٹیشن کے نام پر جاری کی گئی مگر پولیس کو پیٹرول نہ ملا۔چیک حاصل کرکے ہیڈ کانسٹبل محمد رفیق کے اکاؤنٹ میں رقم جمع کرادی گئی۔عدالت عالیہ سندھ نے دونوں افسران کی جانب سے دائرکردہ درخواست ضمانت مسترد کردی ۔ہائیکورٹ سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد دونوں پولیس افسران عدالت سے فرار ہوگئے ۔ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی

مزید :

صفحہ آخر -