مخالفین کی پاناما،ڈان لیکس کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دینگے، ڈپٹی سپیکر

مخالفین کی پاناما،ڈان لیکس کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دینگے، ڈپٹی سپیکر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایبٹ آباد (آن لائن) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاویدعباسی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت صوبے میں صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولیات دینے میں ناکام ہو چکی ہے ۔ اس لئے وزیر اعظم نواز شریف نے صوبے میں 30521 مستحقین خاندانوں کو صحت کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے 14 سال سے تا ریکی میں ڈو بے پاکستان میں آج نئی معیشت کی بنیاد رکھی جا چکی ہے ۔مخالفین کی پانامہ اور ڈان لیکس کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے 2018 میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا ۔ خیبرپختونخوا کے لوگ ملک کی ترقی اور صوبے میں دہشتگردی کے خاتمے کو دیکھ کر مسلم لیگ(ن) کو آئندہ الیکشن میں کامیاب کرائیں۔سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ جب یہ پروگرام شروع کیا تو تنقید اور حوصلہ شکنی کی گئی ، تین سال کی بھرپور محنت رنگ لے آئی اور اس کے ثمرات عوام تک پہنچ گئے ۔ ان خیالات کا اظہار مرتضیٰ جاوید عباسی نے ایبٹ آباد میں وزیر اعظم ہیلتھ پروگرام کے تحت صحت کارڈ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔ صحت اور تعلیم صوبے میں تنزلی کا شکار ہیں اس لئے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ خیبرپختونخوا کی مستحق عوام کو 30521 صحت کارڈ سے مستفید کیا جائے ۔ء وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ یہ پروگرام شروع کیا تو حوصلہ افزائی کی بجائے تنقید اور حوصلہ شکنی کا سامنا کرنا پڑا لیکن تین سال کی بھرپور محنت آخر رنگ لے آئی اور آج اس پروگرام کے ثمرات سے عوام مستفید ہونے لگے ہیں لیکن افسوس کا مقام ہے کہ ہمارا یہ پروگرام قومی سطح کا پروگرام تھا لیکن خیبر پختونخوا اور سندھ حکومت کی ہٹ دھرمی اور عدم تعاون کے باعث ان صوبوں میں ایسے منصوبے شروع نہ ہوسکے ۔ صحت اور تعلیم کے فروغ میں مریم نواز کا کردار کلیدی ہے عمران خان سمیت جو لوگ سوشل میڈیا پر تنقید کرتے ہیں وہ باہر نکل کر زمینی حقائق کا جائزہ لیں اور عوامی خدمت کویقینی بنانے کیلئے ہمارے ساتھ آئیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -