چیئرمین واپڈا اور ممبران کی تعیناتیوں کے خلاف درخواست، وکلاء حتمی دلائل کے لئے طلب

چیئرمین واپڈا اور ممبران کی تعیناتیوں کے خلاف درخواست، وکلاء حتمی دلائل کے ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے چئیرمین واپڈا مزمل حسین اور تین ممبروں شاداب خان، انوار الحق اور نصیر رفیق کی تعیناتیوں کے خلاف درخواست پر فریقین کے وکلاء کو حتمی دلائل کے لئے طلب کر لیاہے۔ چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے آصف کھوکھر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزارکی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے چیئرمین واپڈا، تین ممبرز کو قوانین اور میرٹ کے برعکس تعینات کیا، ان اسامیوں کے لئے اشتہار جاری نہیں کیا گیا جو سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...