بزرگ پنشنرزکی تعداد اور انہیں ادائیگی کے پلان سمیت اکاؤنٹنٹ جنرل کو پیش ہونے کا حکم

بزرگ پنشنرزکی تعداد اور انہیں ادائیگی کے پلان سمیت اکاؤنٹنٹ جنرل کو پیش ہونے ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے 85سالہ بزرگ پینشنرزکی تعداد اور انہیں رقوم کی ادائیگی کے پلان سمیت اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو 10جولائی کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔چیف جسٹس سید منصورعلی شاہ نے بزرگ پنشنرز کی ڈبل پنشن کی عدم ادائیگی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی طرف سے ثمرہ ملک ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ خزانہ پنجاب نے بزرگ پینشنرز کے لئے 9 ارب کی مختص رقم جاری کر دی مگر اکاونٹنٹ جنرل پنجاب آفس کے ملازمین بزرگ پینشنرز کو ادائیگی کرنے کی بجائے یہ رقم خورد برد کر رہے ہیں، 9 ارب کی مختص کردہ رقم سے اب تک 85سال سے زیادہ عمرکے پنشنرز میں تقسیم نہیں کی جا رہی۔

بزرگ

مزید : صفحہ آخر


loading...