دریائے راوی پر بند کی تعمیر کے خلاف جاری حکم امتناعی میں توسیع

دریائے راوی پر بند کی تعمیر کے خلاف جاری حکم امتناعی میں توسیع

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے شاہدرہ کے مقام پر دریائے راوی پر بند کی تعمیر کے خلاف جاری حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیاہے۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے محمد سعید اور دیگر شہریوں کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی طرف سے موقف اختیار کیا کہ دریائے راوی پر شاہدرہ کے مقام پر بند کی تعمیر کا منصوبہ ناقابل عمل ہے، منصوبہ پر عمل درآمد کے لئے 2004ء میں سٹڈی رپورٹ تیار کی گئی مگر اس منصوبے پر رواں سال عمل درآمد کیا جا رہا ہے، محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی پالیسی کے تحت کسی بھی منصوبے پر جاری سٹڈی رپورٹ کے 3سال بعد اس رپورٹ کی روشنی میں کوئی بھی منصوبہ قابل عمل نہیں رہتا۔انہوں نے بتایا کہ 2004ء میں جب راوی بند کی تعمیرمنصوبہ کی سٹڈی کی گئی تھی اس وقت دریائے راوی اس منصوبے سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر تھا مگر رواں برس دریامنصوبے کی جگہ سے چار کلو میٹر دور چلا گیا ہے لہذا منصوبہ قابل عمل نہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...