طالبہ پر حملہ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

طالبہ پر حملہ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے 22 سالہ طالبہ خدیجہ صدیقی پر حملے کے مقدمے کی ٹرائل کورٹ میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی سماعت رکوانے کیلئے ملزم کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔دو رکنی بنچ نے ملزم شاہ حسین کی اپیل پر سماعت کی جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے مقدمہ پر لیے گئے انتظامی نوٹس کو چیلنج کیا گیا ہے۔ وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ روزانہ سماعت سے ملزم کے حقوق سلب ہونگے اس لیے اپیل پر دیگر مقدمات کی طرح معمول کے مطابق کارروائی کی جائے ۔ دریں اثناء کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر اعوان نے 22 سالہ طالبہ پر قاتلانہ حملے کے مقدمے میں مزید گواہوں کو بیانات ریکارڈ کرانے کیلئے20 جون کو طلب کر لیا ہے۔عدالت میں متاثرہ لڑکی خدیجہ صدیقی اپنی سات سالہ بہن کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کے بیانات مکمل ہونے پر مزید گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کر لیا اور سماعت 20 جون تک ملتوی کر دی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...