سیکرٹری ڈی ایچ اے شاہجہان کی عدالتی حکم نظرانداز کرنے پر سخت سرزنش

سیکرٹری ڈی ایچ اے شاہجہان کی عدالتی حکم نظرانداز کرنے پر سخت سرزنش

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری ڈی ایچ اے شاہجہان کی عدالتی حکم نظرانداز کرنے پر سخت سرزنش کرتے ہوئے انہیں حکم دیا ہے کہ 24گھنٹے میں عدالتی فیصلے کے مطابق شہری کو ڈی ایچ اے میں عبوری طور پر ایک کنال کا پلاٹ الاٹ کیا جائے۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے عبدالجمیل قاضی کی درخواست پر سماعت کی۔ سیکرٹری ڈی ایچ اے شاہجان نے موقف اختیار کیا کہ پلاٹ الاٹ کرنے سے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتا ہے لیکن ابھی تک سپریم کورٹ نے حکم امتناعی جاری نہیں کیا، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جب حکم امتناعی نہیں ملا تو پھر پلاٹ الاٹ کیوں نہیں کیا جا رہا، سیکرٹری ڈی ایچ اے توہین عدالت کی کارروائی پر مجبور نہ کریں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جب تک سپریم کورٹ حتمی فیصلہ نہیں کرتی تب تک سیکرٹری ڈی ایچ اے عبوری طور پر ایک کنال کا پلاٹ درخواست گزار کو الاٹ کریں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...