پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابی بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابی بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے،چیف جسٹس لاہور ہائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ اور برادرججزنے پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر مبارک باددیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابی بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، ٹیم پاکستان نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ امید ہے گرین شرٹس کی طرف سے مستقبل میں بھی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔دریں اثناء لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کامیابی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
کرکٹ ٹیم

مزید :

صفحہ آخر -