چائناکٹنگ ، ڈپٹی کمشنر کورنگی کو توہین عدالت کا نوٹس جار ی

چائناکٹنگ ، ڈپٹی کمشنر کورنگی کو توہین عدالت کا نوٹس جار ی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے کورنگی میں چائنا کٹنگ سے متعلق دائر درخواست پر ڈپٹی کمشنر کورنگی کو توہین عدالت کا نوٹس جار ی کردیا ہے ۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں درخواست گذار مزمل ممتاز میو ایڈوکیٹ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ لینڈ مافیا بچوں کے پلے گراونڈز اور عید گاہ پر پولیس کی سرپرستی میں چائنہ کٹنگ کر رہی ہے۔کورنگی کے دیگر پارکس پر بھی لینڈ مافیا چائنہ کٹنگ کر رہی ہے۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر کورنگی کو 9 جون کو لینڈ مافیا سے جگہ خالی کرانے کا حکم دیا تھا۔تعمیل نہ ہونے پر عدالت نے ڈی سی کورنگی مہدی علی شاہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردئیے۔ڈپٹی کمشنر کو 5 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...