او آئی سی کی معصوم کشمیریوں پر بھارتی سیکورٹی فورسز کے تشدد کی مذمت

او آئی سی کی معصوم کشمیریوں پر بھارتی سیکورٹی فورسز کے تشدد کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آ باد ( آ ئی این پی ) اسلامی تعاون کی تنظیم ( او آئی سی ) نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہریوں پر بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے مسلسل اور بڑے پیمانے پرتشدد کی مذمت کی ہے، اوآئی سی کے سیکرٹی جنرل ڈاکٹر احمد یو سف نے حالیہ واقعات میں بھارتی تشددکی وجہ سے کئی کشمیریوں شہادت اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے،انہوں نے بھارتی افواج کی جانب سے معصوم شہریوں کے خلاف طاقت کے مسلسل استعمال کی مذمت کرتے ہوئے بھارت سے کہاہے کہ وہ منظم طریقہ سے وسیع طور کشمیری عوام کے انسانی حقوق کی پامالیوں کو فوری طور پر بندکرے ،او آ ئی سی کشمیر ی عوام کی جائز حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گی، کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔پیر کو ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق اسلامی تعاون کی تنظیم ( او آئی سی ) نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہریوں پر بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے مسلسل اوبڑے پیمانے پرتشدد کی مذمت کی ہے۔ اوآئی سی کے سیکرٹی جنرل ڈاکٹر احمد یو سف نے حالیہ واقعات میں بھارتی تشددکی وجہ سے کئی کشمیریوں شہید اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
او آئی سی

مزید :

صفحہ آخر -