پاکستانی قوم بھارت کو کسی بھی میدان میں پچھاڑنے کی اہلیت رکھتی ہے: پرویز مشرف

پاکستانی قوم بھارت کو کسی بھی میدان میں پچھاڑنے کی اہلیت رکھتی ہے: پرویز مشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی (آئی این پی ) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین اور سابق صدر سید پرویز مشرف نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیتنے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے سرفراز کی قیادت میں پوری ٹیم نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،سرفراز اور انکی ٹیم داد تحسین کی مستحق ہے،بھارت کو عبرت ناک شکست سے سبق سیکھتے ہوئے کھوکھلی بڑھکیں مارنے سے گریز کرنا چاہیے ، شرمندگی سے بچنے کیلئے وہ ا پنی لیا قت و اہلیت کے مطابق بات کرے، پاکستانی قوم بھارت کو کسی بھی میدان میں ناکوں چنے چبوانے کی اہلیت رکھتی ہے، قو م کا سر فخر سے بلند کر نے پر ہر پاکستانی اپنی ٹیم کا شکرگزار ہے۔ ملک کی موجودہ صورتحال میں پاکستانی ٹیم کی شاندار جیت تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔ بھارت کو چاہیے کہ وہ کسی دوسری قوم کو اپنے سے کمتر نہ سمجھے ۔ بھارت بڑا ملک ہونے پر تکبر میں مبتلا رہتا ہے لیکن پاکستانی ٹیم نے ایک مرتبہ پھر سے بھا ر ت کا غرور خاک میں ملا دیا۔

مزید :

صفحہ آخر -