بارش ، سپریم کورٹ کے کمرہ نمبر ایک کی چھت ٹپکنے لگی

بارش ، سپریم کورٹ کے کمرہ نمبر ایک کی چھت ٹپکنے لگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں جاری موسلا دھار بارش کے باعث سپریم کورٹ کے کمرہ نمبر ایک کی چھت ٹپکنے لگی ٗعملے نے فوری طور پر کتابوں اور پرنٹرز سمیت سامان کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سحری سے ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ٗ تیز بارش کے باعث عدالت عظمیٰ کے کمرہ نمبر ایک کی چھت ٹپکنے لگی ملازمین نے فوری طور پر متعلقہ دستاویزات کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -