عمران خان نے تحریک انصاف کو لوٹا گروپ بنادیا ہے: اکبر ایس بابر

عمران خان نے تحریک انصاف کو لوٹا گروپ بنادیا ہے: اکبر ایس بابر

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے تحریک انصاف جس مقصد کیلئے بنائی گئی تھی اس سے وہ ہٹ چکی ہے، کارکنوں نے انٹرا پارٹی الیکشن مسترد کردیئے ہیں، عمران خان نے تحریک انصاف کو لوٹا گروپ بنادیا ہے،تحریک انصاف میں شامل ہونیوالے لوٹے الیکشن میں مسترد ہونگے،پی ٹی آئی انصاف کی دھجیاں اڑا رہی ہے،جنوری سے چلنے والے کیس کا عمران خان نے ابھی تک جواب نہیں دیا،انصاف اوراحتساب سے چوربھاگتا ہے،ایماندار نہیں ۔پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا عمر ان خان باقی شہروں میں جلسے کرسکتے ہیں ،جواب پردستخط کیلئے اسلام آباد نہیں آسکتے۔ عمران خان ایسے رویے سے عدالتوں کا مذاق آڑا ر ہے ہیں۔عمران خان کیخلاف تحقیقات سے بہت سے انکشافات ہوں گے۔ انٹراپارٹی الیکشن میں 27لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز میں سے صرف اڑھائی لاکھ ووٹ ڈالا ،لوٹوں کی وجہ سے بھی ووٹرز نے انٹرا پارٹی الیکشن کا بائیکاٹ کیا،تحریک انصاف جس مقصد کیلئے بنائی گئی تھی اس سے وہ ہٹ چکی ہے۔ہم تبدیلی کیلئے امیدوار سامنے لائیں گے۔

اکبر ایس بابر

مزید : صفحہ آخر


loading...