پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارشیں

پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپوٹر)پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں پری مون سون کا آغاز ہو گیا۔ اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز ہونیوالی بارشوں سے گرمی کا زور ٹو ٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں پری مون سون کا آغاز ہو گیا ہے۔ شہر اقتدار میں گزشتہ روز صبح کے وقت ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد کالے بادل چھا گئے، تیز ہوائیں چلیں اور باران رحمت کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ایبٹ آباد، گلیات اور مری میں بھی بارش اور ژالہ باری ہوئی جس نے پہاڑی علاقوں کے حسن کو چار چاند لگا دیے۔ ادھر گجرات، نارووال، ڈسکہ، لاہور، فیصل آباد، ملتان، مالاکنڈ، پشاور، مردان اور کشمیر میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی آج بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ باران رحمت کا امکان ہے اور بارش کا یہ سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا۔
پری مون سون

مزید :

صفحہ آخر -