نیشنل بینک پاکستان کا سب سے بڑا منافع بخش ادارہ ہے: اویس اسد خان

نیشنل بینک پاکستان کا سب سے بڑا منافع بخش ادارہ ہے: اویس اسد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)نیشنل بینک آف پاکستان ملک کا سب سے بڑا منافع بخش بینک ہے جو اپنی آمدن کا بڑا حصہ پاکستان کی بہتری پر خرچ کر تا ہے جبکہ 45ارب روپے کے زرعی قرضے جاری کیے ۔ مارکیٹ میں دیگر بنکوں کا نان پر فارمنگ لو ن15 فیصد ہے جبکہ نیشنل بنک کا 5فیصد ہے۔ علاوہ ازیں 2سو ملین سی ایس آر کی مد میں خرچ کر نے سمیت پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہا ر نیشنل بینک آف پاکستان کے میڈیا ہیڈاویس اسد خان نے گزشتہ روز مقامی ہو ٹل میں صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر کے مو قع پر کیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان مجیب الرحمن شامی تھے جبکہ اس موقع پر نیشنل بنک آف پاکستان کے نائب صدر سید ابن حسن ، ریجنل ہیڈ طارق ظفر ، یاسر ملک ،عثمان شاہد ، قیصر رشید ، مجاہد عباس ، شفقت فتین ، دلبر حسین خان ، رانا اورنگ زیب ،چوہدری شفیع سمیت اعلی افسران اورسینئر صحافی موجو د تھے ۔ نیشنل بینک آف پاکستان کے میڈیا ہیڈاویس اسد خان نے کہا کہ نیشنل بینک آف پاکستان کی 1450برانچیں ملک بھر میں فنگشنل ہیں جہاں پر 27ہزار سے زائد ملازمین عوام کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں جبکہ نیشنل بنک پر اوورسیز کا اعتماد دیگر بنکوں کی نسبت بہت زیادہ ہے اور دنیا کے 29ممالک میں نیشنل بنک کی برانچیں کام کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر سعید احمد کی جانب سے تمام مہمانوں کے لیے نیک خواہشات ہیں۔ روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الر حمن شامی نے کہا کہ نیشنل بینک کا مجھ سمیت اپنے صارفین کے ساتھ فیملی سا تعلق رکھتے ہیں اور پاکستان کی ترقی میں جو کردار نیشنل بنک ادا کر رہا ہے وہ کوئی دوسرا بینک نہیں کر رہا ۔میری دعائیں نیشنل بنک آف پاکستان کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا حال بہتر ہو گا تو نیشنل بنک کا بھی بہتر ہو گا اور اگر نیشنل بنک کا حال بہتر نہ ہو تو پاکستان کے حال بھی بہتر نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل بینک کے روایت بنا لی ہے کہ ہر سال ماہ رمضان میں صحافیوں کے ساتھ افطار ڈنر کیا جائے جو اچھی ریت ہے اس سے نیشنل بینککے اعلی افسران کے ساتھ ملاقات بھی ممکن ہو جاتی ہے ۔نیشنل بینک آف پاکستان کے نائب صدر سید ابن حسن نے کہ نیشنل بینک سب سے زیادہ پرافٹ حاصل کر نے والا ادارہ ہے جو سب سے زیادہ ڈلیور بھی کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل بینک نے 45ارب روپے کے زرعی قر ضے جاری کیے۔واضح رہے کہ مارکیٹ میں نان پر فارمنگ لو ن15 فیصد ہے جبکہ نیشنل بینک کا 5فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک مکمل طور پر فنگشنل ہو نے کے بعد پاکستان دنیا بھر میں اکانومی اور کاروبار کے لحاظ سے سب سے بڑا حب ہو گا ۔

مزید :

صفحہ آخر -