پہلا فیز کامیاب، پنجاب کے مزید 5ہزار سکولوں میں کوالٹی پلے گروپ کلاسز تیار کرنے کا فیصلہ

پہلا فیز کامیاب، پنجاب کے مزید 5ہزار سکولوں میں کوالٹی پلے گروپ کلاسز تیار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ سکولوں میں بچوں کی تعداد بڑھانے کیلئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کے مزید 5000 پرائمری سکولوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ پلے گروپ کلاسز تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے جس پر 35 کروڑ روپے لاگت آئیگی ۔یہ فیصلہ تعلیمی میدان میں پرائیویٹ سکولوں کی اجارہ داری روکنے اور ننھے بچوں کوابتدائی کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کیلئے کیا گیا ہے ، اس سے قبل منصوبے کا فیز ون مکمل کیا جا چکا ہے جس میں ایک کروڑ کی لاگت سے 5000 سکولوں میں یہ کلاس رومز متعارف کروائی گئیں ۔ فیز ون کی کامیابی کے بعد حکومت پنجاب نے منصوبے کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مذکورہ منصوبے کا مقصد بچوں کو ابتدائی سطح پر تعلیم کی بہترین سہولیات کی فراہم کر نا ہے جس میں بچوں کو تعلیمی کھلونوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ پڑھائی میں دلچسپی بڑھانے کے لیے پرائیوٹ سکولوں کی طرز پر کلاس رومز میں وال چاکنگ اور ڈیزائننگ کی جائے گی۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق ننھے طلبہ کی تربیت کے لیے یہ کلاس رومز صوبے میں موجود ہائی انرولمنٹ سکولوں میں متعارف کروائے جائیں گے۔سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن حسن اختر نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے کہا کہ ماضی میں سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولتوں کی کمی اور کوالٹی ایجوکیشن کی عدم فراہمی کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کروانے کی بجائے پرائیویٹ سکولوں میں داخل کرواتے تھے لیکن حکومت پنجاب نے سکولوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ پلے گروپ کلاسز بنانے کے ساتھ ساتھ کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کے لئے عملی طور پر کام کیا ہے جس کی بدولت والدین پرائیویٹ سکولوں کی بجائے سرکاری سکولوں کو ترجیح دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا غریب بچوں کو سکولوں میں لانے کیلئے مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ مفت کتابیں اور وظائف بھی دے رہیں ہیں تا کہ کوئی بچہ بھی تعلیم سے محروم نہ رہ سکے ۔

مزید :

صفحہ آخر -