میچ جے آئی ٹی کا ہو یا سپریم کورٹ کا! فتح نواز شریف کی ہو گی: ایاز صادق

میچ جے آئی ٹی کا ہو یا سپریم کورٹ کا! فتح نواز شریف کی ہو گی: ایاز صادق

لاہور (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا کہ جے آئی ٹی کا میچ ہویا سپریم کورٹ کا، فتح نوازشریف کی ہوگی ،سیاستدان آج کل ڈرائی کلین ہوکرپی ٹی آئی میں جارہے ہیں ،پارلیمینٹ پر حملہ پاکستان کی تاریخ پر سیاہ دھبہ ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ پارلیمینٹ پر حملہ پاکستان کی تاریخ پر سیاہ دھبہ ہے اورجس روز پارلیمینٹ پر حملہ ہوا اسی دن عمران خان اورطاہر القادری پر مقدمہ درج کروایا تھا اب پولیس کی ڈیوٹی ہے کہ انہیں گرفتار کر کے پیش کرے ۔انہوں نے جمشید دستی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ جمشید دستی کی درخواست پر پروڈکشن آرڈ جاری کیے ۔جمشید دستی نے سندھ کا پانی بند کرنے کی کوشش کی جو صوبوں میں کشیدگی کا باعث بن سکتا تھا ۔ انہوں نے پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ بھارت کو ایسے شکست ہوگی اس کا اندازہ نہیں تھا ،ہمیں پاکستان کی ٹیم اور اپنے کھلاڑیوں پر یقین رکھنا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ نجم سیٹھی پر آوازیں کسنا اچھی روایت نہیں ۔انہوں نے کہاکہ قومی ٹیم کی جیت پر مقبوضہ کشمیر میں جشن بھارت کیلئے نوشتہ دیوارہے اورکشمیر میں ہونے والی آتش بازی ظاہرکرتی ہے کشمیری بھارت سے نفرت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق ک خلاف ورزیوں سے تحریک آزادی دبائی نہیں جاسکتی اور و ہ دن دو رنہیں جب کشمیریوں کو آزادی نصیب ہوگی ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...