بینظیر ائیر پورٹ سے بیرون ملک ہیئروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر خاتون گرفتار
راولپنڈی(اے این این) بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات اے ایس ایف اہلکاروں نے سعودی عرب ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک خاتون مسافر کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے ایس ایف نے نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے جدہ جانے والی ایک خاتون کے سامان سے 2کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی۔ ملزمان کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کی گئی ملزمہ کا تعلق مظفرگڑھ سے ہے جب کہ اس کے سامان سے برآمد کی گئی ہیروئن کی مالیت 2 کروڑسے زائد ہے۔
خاتون گرفتار