آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری، مختلف شہروں سے 30مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں فسادیوں کیخلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور ،کھاریاں اور سرائے عالمگیر میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران تیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔ملک بھر میں فسادیوں کیخلاف آپریشن رد الفساد جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز کا لاہور ، کھاریاں اور سرائے عالمگیر میں مشترکہ سرچ آپریشن ، 30 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق تازہ کارروائی میں پنجاب رینجرز ، سی ٹی ڈی ، پولیس اور حساس اداروں نے حصہ لیا۔ لاہور سے بیس افراد جبکہ کھاریاں اور سرائے عالمگیر سے دس افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ، بارود ، آٹو میٹک گنز ، بلٹ پروف جیکٹس اور درجنوں گولیاں برآمد کی گئیں۔