صوابی ،رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کی انتہاء روزہ دار سڑکوں پر

صوابی ،رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کی انتہاء روزہ دار سڑکوں پر

صوابی(بیورپوروٹ )ٹوپی اور رائیٹ بینک تر بیلہ ڈیم کے عوام نے رمضان المبارک کے دوران شدید لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے ٹوپی تر بیلہ ڈیم روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کر دیا واپڈا سب ڈویژن ٹوپی کے ایس ڈی او اور پولیس حکام کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کر کے پُر امن طور پر منتشر ہو گئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقہ میں حکومت کے واضح اعلانات کے باوجود رمضان المبارک میں بھی طویل ترین ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے دوکانداروں اور نمازیوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ اگر واپڈا نے شیڈول سے ہٹ کر لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند نہ کیا تو شدید احتجاج کیا جائیگا#

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...