خیبر ایجنسی ،میچ جیتنے کی خوشی میں دل کا دورہ پڑنے سے ایک شخص جاں بحق

خیبر ایجنسی ،میچ جیتنے کی خوشی میں دل کا دورہ پڑنے سے ایک شخص جاں بحق

خیبر ایجنسی ( بیورورپورٹ)لنڈی کوتل میں ممنوعہ ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر دو خواتین زخمی ، ایک شخص میچ جیت کی خوشی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ، ہوائی فائرنگ پر قابو پانا انتظامیہ کے لئے چیلنج سے کم نہیں۔ گزشتہ رات پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے ا نڈیا کی ٹیم کو شکست سے دوچار کر دیا میچ کی خوشی میں لنڈی کوتل کے علاقے خوگہ خیل میں مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ شروع ہو ئی جو دیر تک جاری رہی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین گھروں کے اندر گولیوں سے زخمی ہوئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی علاقے کے مکینوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ماضی قریب میں کئی بار انتظامیہ کی طرف سے عمائدین کے جرگے منعقد کئے گئے تاہم اس کے باوجود بھی ہوائی فائرنگ ، پٹاخوں کے استعمال اور کھیلونا رائفلز وغیرہ پر پابندی نہیں لگائی جا سکی علاقائی لوگوں نے بتایا کہ ہوائی فائرنگ انتہائی خطرناک عمل ہے جس پر فوری طور پر پابندی لگانے کی اشد ضرورت ہے دوسری طرف انتظامیہ نے ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...