کراچی ،پولیس میں بھرتی کیلئے امیدوار انٹرویوز کے لیے طلب

کراچی ،پولیس میں بھرتی کیلئے امیدوار انٹرویوز کے لیے طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (کرائم رپورٹر)ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ایک اعلامیے میں بتایا گیا کہ ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی (T&T)راؤ عبدالکریم کی ایک رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس ٹیلی کمیونیکیشن میں گریڈ سات ہیڈ کانسٹیبل /وائرلیس آپریٹر زکی اسامیوں پر بھرتی کے لیے (NTS)کے تحت 2490اُمیدوار کامیاب ہوئے تاہم 419ایسے اُمیدوار کے جنہوں نے مجموعی طور پر 59ٰٖٖفیصد نمبر حاصل کیے تھے انہیں ٹیلی کام میں دستیاب 350خالی اسامیوں پر بھرتی کے سلسلے میں انٹرویوز کے لیے طلب کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ" سندھ پولیس ٹیلی کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ "میں کانسٹیبلز کی اسامیوں کے لیے 4161اُمیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے تاہم دستیاب 31اسامیوں کے لیے ایسے ٹاپ پوزیشن ہولڈر ز44اُمیدواروں کو انٹرویوز کے لیے طلب کیا گیا ہے کہ جنہوں نے مجموعی طور پر 79.75فیصد نمبرز حاصل کیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اسی طرح ٹیلی کام ڈرائیورز کی94اسامیوں کے لیے 94اُمیدواروں کوہی انٹریوز کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی کے مطابق این ٹی ایس کے تحت فزیکل ،تحریری امتحانات کے جملہ عمل کو انتہائی شفاف اور غیر جانبدارانہ بنانے کے ساتھ ساتھ "سندھ پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ"کی ترجیحات پر بھی خصوصی فوکس رکھتے ہوئے صرف ایسے اُمیدواروں کو بھرتی کے عمل میں ترجیح دی گئی ہے جوکہ ہرلحاظ سے بہتر قابلیت اور صلاحیت کے حامل ہیں ۔