سام سنگ کی جانب سے یتیم بچوں میں افطار و تحائف کی تقسیم

سام سنگ کی جانب سے یتیم بچوں میں افطار و تحائف کی تقسیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سام سنگ الیکٹرانکس نے معاشرے کی افزودگی میں اپنے روایتی کردار کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان میں اپنی نئی کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں (سی ایس آر)کی مہم کا آغاز کیا ہے ۔سام سنگ کی ’’عید منائیں عید کی طرح ‘‘ کی مہم کے دوران رمضان المبارک کی برکتوں اور عید کی خوشیوں میں معاشرے کے محروم طبقات کو شریک کیا جائیگا اور یتیم بچوں،بزرگ شہریوں اور اولڈ ہومز میں رہائش پذیر افراد کو عید کی خوشیوں میں شریک کیا جائیگا۔سام سنگ کی جانب سے اس مہم کے سلسلے میں پاکستا ن سوئیٹ ہومز سکھر اور ایس او ایس چلڈرن ویلیج حیدرآباد میں یتیم بچوں کے ساتھ افطار عشائیہ کا اہتمام کیا جہاں بچوں میں عید کے ڈھیروں قیمتی تحائف بھی تقسیم کئے گئے ۔اس موقع پر سام سنگ پاکستان کی ٹیم نے ان مراکز میں موجود یتیم بچوں کے ساتھ نہ صرف وقت گذارا بلکہ انہیں عید کے ڈھیروں تحائف سمیت افطار اور رات کے کھانے کیلئے پر تکلف اشیاء بھی فراہم کیں،سام سنگ کی اس مہم کا مقصد معاشرے کے اس محروم طبقے کو یہ احساس دلانا ہے کہ وہ بھی اس معاشرے کو اہم جز اور حصہ ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...